اسلام کی خدمت کرنے والوں کے ساتھ بدسلوکی


یہ تصویر دیکھیے، جعلی اور اصلی دونوں ساتھ ہیں، کچھ لوگ جعلی تصویر کو بے خوف شیئر کرتے اور جم کر کمنٹری بھی کرتے ہیں۔ اگر آپ کو کسی سے اختلاف ہے تو کیااس طرح بدلہ لیں گے؟ لوگ جذبات میں اس قدر اندھے ہو جاتے ہیں کہ فرضی چیزوں پر ہی بھڑاس نکالنا شروع۔جب آپ جعلی چیز کو وائرل کرتے ہیں،تو خود بھی سامان تضحیک بنتےہیں۔لہذا بولنے سے پہلے خوب سوچ لیجیےکیونکہ آپ اپنے ہر ہر لفظ کے ذمہ دار ہیں۔ چھوٹی عمر کے طلبہ بھی اس قدر بے باک اور دریدہ دہن ہو رہے ہیں کہ بے روک ٹوک کفر کا فیصلہ کرنے لگے ہیں، اسلام کی خدمت کرنے والی ہستیوں پر بھی بے خوف لعن طعن کرنے کی عادت بنالی ہے۔ کفر و ضلالت کے فتوے وہ لگائے جو ان کے ہم پلہ ہو،طاہر القادری، طارق جمیل، الیاس عطار، ذاکر نائیک،مولانا اسراراحمد،آصف جلالی وغیرہ کی خدمات عالمی سطح کی ہیں، اندھا ہی ہوگا جو ان پر شبہ کرے ،کیا تم خدا کو جواب دے سکو گے جب وہ پوچھے گاکہ دین پھیلانے کے لیے کیا کیا؟ حال یہ ہے کہ جو امام سورہ فاتحہ کا ترجمہ بھی نہیں جانتا وہ جب گاؤں میں تقریر کرتا ہے تو بیس منٹ میں تیس بار کافر کی گردان کرتا ہے۔ یہ ان عوامی مقرروں کی حماقت کا نتیجہ ہے جو اسٹیج پر صالح تبلیغ کرنے کے بجائے مسلکی مرغے لڑاتے ہیں۔ کیا کفر و ضلالت کی تعیین اتنی آسان ہے کہ ایک نوسکھیا اس پر بات کرے؟ اگر کوئی اختلافی مسئلہ ہے تو اس کے لیے علما کے حجرے ہیں، بیٹھ کر تحقیق کی جائے۔اگر کفر وضلالت ثابت بھی ہو جائے تو ہر چوپال پر اس کی تشہیر کے کیا معنی ہیں؟ ہر آدمی اپنے نہج پر اپنے انداز سے کام کررہا ہے،اگر آپ کے پیر صاحب کے مطابق کام نہیں ہورہا تو اتنا چراغ پا ہونے کی کیا ضرورت؟ اصل چیز یہ ہے کہ اسلام کا کام ہورہا ہے یا نہیں۔ جو آدمی ایک جعلی تصویر تک نہیں پہچان سکتا اس کو کیا حق ہے کہ کفر کی گولی چلائے۔یہ دیکھ کر سخت کوفت ہوتی ہے کہ طلبہ معلومات کے نام پر صفر ہیں لیکن اکڑ میں ذرا کمی نہیں، جہاں کسی مخالف کو دیکھا فورا کافر کافر شروع۔ کیا تم چاہتے ہو کہ طلاق کی طرح دار الافتاء بھی حکومت اپنے قبضے میں لے لے؟ وہ اپنے حساب سے فیصلے کرے، اگر تم نہیں سدھرے تو یہی ہوگا کہ حکومت اپنی مرضی سے سرٹفکٹ جاری کرے گی کون کافر ہےکون مومن۔ سب سے گذارش ہے کہ اپنے لہجے درست کرلیں، فراخ دلی پیدا کریں، مدرسین طلبہ کو اس طرح تربیت دیں کہ وہ تکفیر کو ہاتھ کا کھلونا نا سمجھیں۔ یہ ایک بہت حساس موضوع ہے جومحض جذبات سے طے نہیں ہوجاتا۔علم پھیل رہا ہے لیکن بے را ہ روی کم نہیں ہورہی ، قرآن کے پیغام کو عام کرو،دشمن تمہارے اخلاق کو پڑھتا ہے قرآن کو نہیں، اپنی حرکات سے دین کو بدنام نہ کرو۔ ہماری ہر بد عملی کو دیکھ کر لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ دیکھو یہ اسلام ہے۔
Image may contain: one or more people

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جامع آیا صوفیا

علما کی ضرورت اور اہمیت

انقلاب کے آرزومند مسلم نوجوانوں سے چند باتیں(1)