اشاعتیں

آؤ پھینکتے ہیں:

سپریم کورٹ نے اگلے پارلیمانی الیکشن کےلیےبھاجپا کو ایک بہترین مدا دے دیا ہے، قانون مرکز بنائے گا؟ گھنٹہ بنائے گا، بالکل پندرہ لاکھ، کالا دھن اور وکاس کی طرح اب طلاق پر قانون بھی بنےگا۔جی ہاں ملک کی ترقی طلاق کی وجہ سے رکی ہوئی تھی، بس ایک مرتبہ مسلمان وندے ماترم کہدیں پھر دیکھنا بھارت سب سے پہلے امریکہ کو غلام بنائے گا، طلاق کی اس اپار سفلتا کے بعد یہ یقینی ہے کہ اگلا ورلڈ کپ اور پاکستان کا الیکشن بھی بھاجپا ہی جیتے گی۔مودی جی جس طرح سے 5000 سال سے الگ الگ روپ میں ملک کی خدمت کر رہے ہیں اس سے سمجھ میں آتا ہے کہ ملک کے گورکھپور اور بنارس کو ٹوکیو سےبھی خوب صورت اور ہائی ٹیک بنایا جائےگا، گورکھپور کے اسپتالوں میں عن قریب ہی غیر ملکی سیاح علاج کے لیے آنا شروع ہو جائیں گے، ٹرین کی اس تیز رفتاری کو دیکھتے ہوئے اگلی بلٹ ٹرین ناگپور سے چاندپور تک چلائی جائے گی، جی ہاں جے این یو کو چاند پر شفٹ کیا جائے گا تاکہ وہاں سے وکاس کی یوجنائیں اور پندرہ لاکھ والا پروجیکٹ کیفیات ایکسپریس میں بھیجا جا سکے، بہار بنگال اور آسام وغیرہ کو سمندر میں آباد کیا جائے گا تاکہ وہ پانی میں رہنے اور مچھلی پکڑنے کے ...

ترقی کے آرزومندمسلم نوجوانوں سے چند باتیں

از: اسلم مصباحی ،اسکالر جواہرلال نہرو یونیورسٹی۔ نئی دہلی   اولاً تو میں سبھی نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو موجودہ حالات سے نکل کر نئی دنیا کی تلاش میں   ہیں۔ یہی وہ تڑپ ہے جس کو دیکھنے کے لیے اقبال نے اپنی زندگی وقف کی۔ سرسید نے اسی تڑپ کی وجہ سے ایک ادارہ قائم کیا تاکہ امت مسلمہ اپنی عظمت رفتہ کو واپس لے سکے۔اولین بات یہ ہے کہ انقلاب کوئی ایک شخص نہیں لا سکتا اتحاد اس کے لیے لازمی ہے، مثلا دس بھائیوں ہوں اور نیا گھر بنانا ہوتو کسی ایک کے کاندھے پر بوجھ نہیں لادا جا سکتا۔ کسی بھی تحریک کو شروع کرنے سے پہلے یہ جاننا لازمی ہے کہ ہماری اب تک کی صورت حال کیا ہے، اور ہم سے اب تک کیا کیا غلطیاں ہوئی ہیں۔اور اگلا مشن کیا ہوگا۔ دوچیزیں اور بے حد اہم ہیں۔(1)اپنی تاریخ پر نظر(2) محالفین   کی سازشوں کا علم۔ ہر حال میں ہمارا رہبرقرآن و حدیث ہیں، اگر موجودہ دور کی چمک دمک کو دیکھ کر آپ اسلام سے مایوس ہوگئے تو یہ پہلی ہار ہے، لہذا لازمی ہے کہ ہم اپنی فکر کو مضبوط کرنے کے لیے قرآنی مضامین کا گہرائی سے مطالعہ کریں، اور یہ روح میں بسالیں کہ اسلام سے بہتر   آج تک کوئی نظ...

علما اور علم کلام

اسلم مصباحی جب فرعون کی طرف موسی اور ہارون علیہما السلام کو بھیجا گیا تو حکم ہوا'فقولا له قولا ليّنا'(طہ) یعنی نرمی سے بات کرنا،ایک جگہ یوں ہے'ادع الي سبيل ربك بالحكمة والموعظة'(النحل) یعنی اے نبی!اپنے رب کی طرف حکمت اور وعظ حسن سے بلاؤ۔ آیات بینات سے ظاہر ہے کہ حاملینِ علمِ کتاب کو اپنے اندر نرم گوئی اورراست بیانی پیدا کرنا ہوگی،ساتھ ہی دوہتھیاروں (حکمت اوروعظ حسَن)کے ساتھ ہمیشہ مسلح رہنا ہوگا، تاکہ دعوت کا کام بخوبی انجام پائے، 'وعظ حسن'سے پتہ چلا کہ وہ طریقہ جس میں واعظ خود ستائی،مخاطب کی تحقیریا بیجا سرزنش سے کام لے وہ پسندیدہ نہیں ہے،علما کو ان اوصاف سے متصف ہونا چاہئے۔ لیکن خدا کی پناہ،عوام تو درکنارخواص کا طریقہ بعض اوقات کرخت اور توہین آمیز ہوجاتا ہے۔ہرعالم چاہتا کہ دوسرا بندہ علم،فکراورعمل میں اس کے جیسا ہوجائے،اگرسوال کرو تو الحاد،بددینی،حتی کہ کفرکا لیبل لگانے سے بھی گریز نہیں کرتا،کچھ نہیں تو نام ہی بگاڑے گا، مثلاً طاہر الپادری،تارک ذلیل،کالا حضرت وغیرہ۔ یہاں بھی دل نہ بھراتو آپ کو زکوۃ خور، مدرسے کے پیسے پر پلا ہوا یا ذہنی مریض کہ کرتوہین کرے گا۔ نا...

خواجہ شمس الدین المعروف بہ آق شمس الدین علیہ الرحمۃ

تصویر
پیش کش: اسلم مصباحی،ریسرچ اسکالر جواہرلال نہرو یونیورسٹی۔ نئی دہلی شیخ کا اصل نام محمد شمس الدین بن حمزہ شامی ہے، آپ سلطان محمد فاتح کے استاد اور مرشد تھے، آپ کا نسب صدیق اکبر سے ملتا ہے۔آپ کی پیدائش دمشق میں اور تعلیم حلب میں پھر روم میں ہوئی، عثمانی دور میں آپ اسلامی تہذیب کے اہم ستون مانے جاتے تھے،آپ کو قسطنطنیہ کا روحانی فاتح بھی کہا گیا ہے۔ترکی زبان میں 'آق' کا معنی سفید، پاک، پاکدامن ہے۔ شیخ آق نے صغر سنی میں ہی محمد فاتح کو فتح قسطنطنیہ والی حدیث ذہن نشین کرادی تھی،اور یہ باور کرادیا تھا کہ وہ مبارک فاتح تم ہی ہو، شیخ نے محمد فاتح کو قرآن، حدیث، فقہ، لسانیات، فلکیات، ریاضیات، تاریخ اور فنون حرب کی بہترین تعلیم دی۔ جب محمد فاتح مغنیسیا کا امیر تھا توشیخ نے حکومت کے اصول وقواعد،اخلاقیات اور اسلامی روایات سکھاکر اسے بہترین کمانڈر بنا دیا۔ شیخ کی پختہ تربیت اور نظر ارشاد کا ہی کمال تھا کہ محمد فاتح نے سلطان بنتے ہی قسطنطنیہ پر فوج کشی کا حکم دیا اور 54 دن کے مسلسل محاصرے کے بعد شہر پر اسلامی پرچم لہرادیا۔ دوران جنگ جب شہنشاہ قسطنطین (قیصر روم)کو پوپ کی جانب سے مدد کے طور پر ...

جامع آیا صوفیا

تصویر
از: اسلم مصباحی,ریسرچ اسکالر جواہرلال نہرو یونیورسٹی۔ نئی دہلی بحث چل رہی تھی کہ میوزیم کو مسجد کیوں بنایا، حالانکہ بات صاف ہے کہ مسجد کی سابق حیثیت کو بحال کیا گیا ہے۔ یہ قضیہ بھی حل ہوا تو اب دوسری بحث چھڑ گئی ہے کہ سلطان فاتح نے ایک کلیسا کو زور بازو سے مسجد کیوں بنایا؟ اور کیا وہ سلطان نے خریدی تھی؟ وغیرہ وغیرہ۔ آخر کے دونوں سوالوں پر بعد میں چرچا کریں گے تاحال اتنا واضح ہو کہ فتح قسطنطنیہ کے بعد سلطان نے مصر،شریف مکہ اور دیگر سلاطین اسلام کی طرف خطوط روانہ کیے جس میں فتح کو اللہ و رسول کے حکم کی تعمیل بتایا گیا ہے، خط پہنچتے ہی ہر جگہ جشن منایا گیا،منبروں پر سلطان کے لیے دعا کی گئی، شریف مکہ نے نہایت خوشی کا اظہار فرمایا،اور جوابی خط لکھا، لیکن کسی بھی خط میں اس بات پر کوئی تنقید نہیں ملتی کہ ایک کلیسا کو کیوں چھینا، ظاہر ہے اس دور میں یا تب کے اصولوں کے مطابق یہ بحث بے معنی ہی ہوگی۔ فی الحال ہم پہلے شوشے پر چرچا کرتے ہیں، میوزیم کو مسجد میں کیوں بدلا؟ ہرگز نہیں بدلا،مسجد کو مسجد کی حیثیت واپس کی گئی ہے۔ لیکن کیا یہ قانونی طور پر میوزیم قرار دیا گیا تھا۔ اس ڈبیٹ کے دوران نیا موڑ ...

آیا صوفیا اور مسلم دانشوروں کا رد عمل

تصویر
از: اسلم مصباحی،ریسرچ اسکالر جواہرلال نہرو یونیورسٹی۔نئی دہلی آیا صوفیا پر مختلف بحثیں دیکھیں،کچھ موافق کچھ مخالف،میں ذاتی طور پر سب کی رایوں کو اہمیت دیتا ہوں، ظاہر ہے کوئی کسی کا زرخرید نہیں ہے، سب کو اظہاررائے کی آزادی حاصل ہے۔ اس معاملے میں ایک تو لِبرل روشن خیالوں کا گروہ ہے جس کی ہمیں پروا نہیں،کیونکہ وہ نہ صرف مسجد کے خلاف ہے بلکہ وہ تو سلطنت، خلافت، شریعت،طریقت ہرچیز سے بیزار ہے۔ لہذا اس سے دوسرے نہج پر بحث درکار ہوگی۔ البتہ دوسرا گروپ نِرے پکے سچے مسلمانوں کا ہے،جومسجد کی بازیابی پر منھ لٹکائے بیٹھے ہیں۔ ہم خوش ہوتے ہیں تو ہمیں دوغلا بتاتے ہیں،وجہ پوچھو تو بلی کے پاد کی طرح چھوٹے چھوٹے بے ہنگم سوال داغ دیتے ہیں۔ ان کی مخالفت کی وجہ شرعی نہ ہوکر شخصی ہے،یعنی اردگان اور عثمانیوں کی بے وجہ مخالفت کرنا ہےبس۔ یہ حضرات تنقید تو ترکی کے موجودہ فیصلے کی کرتے ہیں لیکن درپردہ ان کا نشانہ سلطان فاتح کی طرف ہوتا ہے،وہ دبے لفظوں میں فتح قسطنطنیہ اور جہاد جیسے نظام پر سوالیہ نشان لگانا چاہتے ہیں۔ ہمارا سوال یہی ہے کہ کیا سیکولرزم کو بچانے کے لیے مذہب کو نشانہ بنانا صحیح ہے؟ہم نے دیکھا کہ سی...

علما کی ضرورت اور اہمیت

تصویر
از: اسلم مصباحی،ریسرچ اسکالر جواہرلال نہرو یونیورسٹی۔ نئی دہلی علما کو اپنی زبان وکردار پر قابو رکھنے کے حوالے سے پچھلی ایک پوسٹ میں صدر الافاضل کا تذکرہ کیا تھا۔در اصل 'ساردا ایکٹ' کی مخالفت کرنے پر خواجہ حسن نظامی نے کہا کہ ''خود غرض ملا لالچ سے اس قانون کی مخالفت کرتے ہیں''۔ صدر الافاضل نے جواب لکھا: ''علما کو خواجہ صاحب نے اپنے اوپر قیاس کرلیا ہے،اور معلوم نہیں کہ علما کے طرز عمل سے آپ اس قدر ناواقف کیوں ہیں؟ آپ کو خبر نہیں کہ مسائل بتانے اور فتوے لکھنے پر علماےدین کوئی معاوضہ نہیں لیتے، غریب سے غریب، نادار سے نادارعالم بھی یہ حمیت اپنے دل میں رکھتا ہےکہ عمر بھر مسائل بتاتا ہے،فتوے لکھتا ہے اور کبھی کوئی معاوضہ طلب کرنے کا وہم بھی اس کے دل میں نہیں آتا۔''(صدرالافاضل کی سیاسی بصیرت: 22)۔ اشرف علی تھانوی صاحب نے میرٹھ کے ایک جلسے میں کہاتھا''تم علما کو اپنا محتاج سمجھتے ہو تو ان کو چندہ دینا بند کردو،الحمد للہ ہم کو کچھ پرواہ نہیں ،ہم میں سے کچھ چاول کی دکان کرلیں گے کچھ آٹادال کی ،کچھ اور چیزوں کی، مگر اس حالت میں تم اپنی اور اپنی اولا...