آؤ پھینکتے ہیں:


سپریم کورٹ نے اگلے پارلیمانی الیکشن کےلیےبھاجپا کو ایک بہترین مدا دے دیا ہے، قانون مرکز بنائے گا؟ گھنٹہ بنائے گا، بالکل پندرہ لاکھ، کالا دھن اور وکاس کی طرح اب طلاق پر قانون بھی بنےگا۔جی ہاں ملک کی ترقی طلاق کی وجہ سے رکی ہوئی تھی، بس ایک مرتبہ مسلمان وندے ماترم کہدیں پھر دیکھنا بھارت سب سے پہلے امریکہ کو غلام بنائے گا، طلاق کی اس اپار سفلتا کے بعد یہ یقینی ہے کہ اگلا ورلڈ کپ اور پاکستان کا الیکشن بھی بھاجپا ہی جیتے گی۔مودی جی جس طرح سے 5000 سال سے الگ الگ روپ میں ملک کی خدمت کر رہے ہیں اس سے سمجھ میں آتا ہے کہ ملک کے گورکھپور اور بنارس کو ٹوکیو سےبھی خوب صورت اور ہائی ٹیک بنایا جائےگا، گورکھپور کے اسپتالوں میں عن قریب ہی غیر ملکی سیاح علاج کے لیے آنا شروع ہو جائیں گے، ٹرین کی اس تیز رفتاری کو دیکھتے ہوئے اگلی بلٹ ٹرین ناگپور سے چاندپور تک چلائی جائے گی، جی ہاں جے این یو کو چاند پر شفٹ کیا جائے گا تاکہ وہاں سے وکاس کی یوجنائیں اور پندرہ لاکھ والا پروجیکٹ کیفیات ایکسپریس میں بھیجا جا سکے، بہار بنگال اور آسام وغیرہ کو سمندر میں آباد کیا جائے گا تاکہ وہ پانی میں رہنے اور مچھلی پکڑنے کے شوق کو پورا کر سکیں۔ہندو راشٹر قایم کرنے کے بعد مسلمانوں کے سبھی مسئلے سلجھائے جائیں گے۔ہندو عورتوں کو طلاق حلالہ اور پردے جیسی قید سے آزاد کرانے کے لیے ملک بھر میں آر ایس ایس کی برانچ کھول کر بھرتی ہونے کا اور بغیر شادی کے خوشیاں بھوگنے کا آنند دیا جائے گا۔اگر اگلا الیکشن مودی جیتتے ہیں توسمبت پاترااور رام دیو جیسے سائنس دانوں کے ذریعہ گائے کے گوبر سے ایسے چشمے تیار کرائے جائیں گے جنھیں پہن کر آنکھ مارتے ہی دیوار چین ہل کر گر جائے گی۔امرتی ایرانی نے دعوی کیا ہے کہ وزارت ریل مجھے دے دی جائے میرے ہوتے ہوئے ٹرین پٹری سے نہیں اتر سکتی۔مودی جی اگلے کچھ دنوں میں کابینہ میں تبدیلی کرکے سبرامنیم سوامی کو وزیر قانون بنائیں گے تاکہ سعودی عرب کی مساجد کے تمام تنازعات کا فوری حل نکال سکیں، بابا رامدیو کو یوگ منتری بنائیں گے تاکہ وہ شاہ سلمان سمیت پاکستان کے تمام اعلی حکام کو نماز کی تربیت دے سکیں، آسارام باپو کو وزارت برائے خواتین واطفال سپرد کی جائے گی تاکہ وہ خواتین کی نگہداشت اور بچیوں سے جڑے تمام معاملات کا حل نکال سکیں،سنسکرت کو اقوام متحدہ کی زبان قرار دیا جائے گا تاکہ عام آدمی بھی اپنی بات حکومت اور عالمی دانشوروں تک پہنچا سکے، جی ہاں قرآن وحدیث کی روشنی میں تین طلاق حلالہ تعدد ازواج اور ہندو مسلم مسائل کا حل تلاش کرنے کے
لیے سنسکرت علما کو مدعو کیا جائے گا، جس کا آخری اور حتمی فیصلہ ملک کے چیف جج سدھیر چودھری(تہاڑ جیل والے) کریں گے، ملک میں مزید گیتا اکادمیاں کھولی جائیں گی تاکہ منو اسمرتی کی تعلیمات کو فروغ دے کر ملک میں اونچ نیچ اور فرقہ پرستی کی دیوار کو منہدم کیا جا سکے، مودی جی کا اگلا نشانہ کشمیر کی امن و سلامتی ہے جس کے لیے انہوں نے ملک خراسان کی راجدھانی ناگپور کی سنگھ آرمی کو یہ حکم نامہ جاری کیا ہے کہ وہ گھر گھر جاکر گئو رکشا کے طریقے بتائے تاکہ گائے کے گوبر سے نکلنے والے آکسیجن سے بچوں کی موت پر قابو پاسکے۔کشمیر میں پوری طرح امن بحال کرنے کے لیے دفعہ 370 اوردفعہ ٢۵ کو ہٹانے کا آشواشن دیا ہے، ادھر بہار کے سیلاب اور ہلاکتو ں کی روک تھام کیلئے آترا کمار سریجن گھٹالے کے اہم ملزمین کا دفاع کررہے ہیں ۔
پاکستان اور چین کو سبق سکھانے کے لیے مودی جی نے کرنل پروہت کو آزادی کا پروانہ دلا دیا ہے تاکہ وہ پٹرول کے بڑھتے داموں کو کنٹرول کر سکے، ملک کے وزیر مالیات ارون جھوٹلی نے دنیا کے امیر ترین حضرات سے بھارت میں آکر گوبرکے اپلے اور گوبر گیس میں قسمت آزمانے کی درخواست کی ہے، اس سے ملک کی معیشت اتنی بڑھے گی کہ ملک کا ہر باشندہ اپنی ایک نجی سنسکرت یونیورسٹی چلا سکتا ہے، اسی ماحول کو دیکھتے ہوئے راجستھان کی وزیر اعلی مایاوتی کوڈنانی نے ریاست میں پندرہ لاکھ سنسکرت پوسٹ یوگ سکھانے کے لیے منظور کردی ہیں، سننے میں آیا ہے کہ24 عربی ممالک کے لوگ ان پوسٹوں پر تقرر پانے کے لیے مودی مودی کے نعرے لگا رہے ہیں، اترپردیش کے مکھیا+ بھگوان یوگی جی نے ریل کرایہ کم کرنے کے لئے مدارس اسلامیہ کا رجسٹریشن لازمی کرنے کا حکم کردیا ہے ۔ ساتھ ہی یوپی کے حفاظتی بندوبست کے لئے اینٹی رومیو پولس کا افتتاح کیا ہے، کل ہی کچھ شر پسندوں نے ایک معصوم لڑکی کا چھیڑ چھاڑ کا احتجاج کرنے پرہاتھ کاٹ ڈالا، یوگی جی ان تمام واقعات سے اتنا پریشان ہیں کہ انہوں نے گئوشالہ کا درشن کرنے کے لئے سخت احکامات جاری کردئے ہیں، اب دیکھتے ہیں شر پسند عناصر کہاں جائیں گے،گورکھپور کو گندگی اور کچرے سے مکت کرنے کے لئے یوگی جی بڑا قدم اٹھاتے ہوئے شہر کانام بدلنے کا اعلان کردیا ہے ۔آج وزیر ریل سریش پربھو نے استعفی دیتے ہوئے کہاکہ میں نے تین سالوں میں ریل کو طاقتور بنانے کےلئے اپنا خون پسینہ بہایا ہے، انھوں نے بتایا کہ مظفرنگر حادثہ جہادیوں کے سنسکرت نہ جاننے کی وجہ سے ہوا در اصل ہم نے سمجھوتا ایکسپریس میں پاکستانی فوجیوں کے لاکھوں سر لوڈ کرکے بھیجے تھےاور جہادیوں کو دھوکا دینے کے لئے ٹرین کا نام سنسکرت میں رکھا، جہادیوں کو سمجھ میں نہیں آیااور انہوں نے سمجھوتا ایکسپریس کی جگہ کلنگ ایکسپریس کونشانہ بنایاڈالا جس سے جہادیوں کا مقصد پورا نہ ہوسکا۔ ہنگری کے وزیر اعظم نواز شریف نے مودی دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے تمام کالا دھن نیپال کے راستے سے بھیجا تھالیکن سیتامڑھی نیپال سرحد پر مچھلی پکڑنے والوں نےاپنے اپنے جالوں سے جہاز کو پکڑنے کی کوشش کی تو سارا دھن پانی میں بہہ گیا یہ دیکھ کر لوگوں نے باندھ توڑ ڈالے کہ دیس کا پیسہ بدیس میں نہ چلاجائے، بہار کی عوام کی سراہنا کرتے ہوئے دبئ کے ایک بنیے امت شاہ نے یہ کہا کہ اگر یہ پیسہ مجھے مل جائے تو میں تمل ناڈو تلنگانہ اور چننئی سے ایم پی خرید کر ریاست بہار کو مالا مال کردوں گااور اس کانام بدل کرسیلاباباد رکھدوں گا،نام بدلنے کا پروپوزل یوگی جی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔پاکستانی فوجیوں نے ہمارے فوجیوں کے سرمیں گولی مار کر ہلاک کردیا اور منوہر پریکر یہ سوچ کر بہت خوش تھے کہ چلو آنکھ تو بچ گئی ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جامع آیا صوفیا

علما کی ضرورت اور اہمیت

انقلاب کے آرزومند مسلم نوجوانوں سے چند باتیں(1)