علما اور علم کلام
اسلم مصباحی
جب فرعون کی طرف موسی اور ہارون علیہما السلام کو بھیجا گیا تو حکم ہوا'فقولا له قولا ليّنا'(طہ) یعنی نرمی سے بات کرنا،ایک جگہ یوں ہے'ادع الي سبيل ربك بالحكمة والموعظة'(النحل) یعنی اے نبی!اپنے رب کی طرف حکمت اور وعظ حسن سے بلاؤ۔ آیات بینات سے ظاہر ہے کہ حاملینِ علمِ کتاب کو اپنے اندر نرم گوئی اورراست بیانی پیدا کرنا ہوگی،ساتھ ہی دوہتھیاروں (حکمت اوروعظ حسَن)کے ساتھ ہمیشہ مسلح رہنا ہوگا، تاکہ دعوت کا کام بخوبی انجام پائے، 'وعظ حسن'سے پتہ چلا کہ وہ طریقہ جس میں واعظ خود ستائی،مخاطب کی تحقیریا بیجا سرزنش سے کام لے وہ پسندیدہ نہیں ہے،علما کو ان اوصاف سے متصف ہونا چاہئے۔ لیکن خدا کی پناہ،عوام تو درکنارخواص کا طریقہ بعض اوقات کرخت اور توہین آمیز ہوجاتا ہے۔ہرعالم چاہتا کہ دوسرا بندہ علم،فکراورعمل میں اس کے جیسا ہوجائے،اگرسوال کرو تو الحاد،بددینی،حتی کہ کفرکا لیبل لگانے سے بھی گریز نہیں کرتا،کچھ نہیں تو نام ہی بگاڑے گا، مثلاً طاہر الپادری،تارک ذلیل،کالا حضرت وغیرہ۔ یہاں بھی دل نہ بھراتو آپ کو زکوۃ خور، مدرسے کے پیسے پر پلا ہوا یا ذہنی مریض کہ کرتوہین کرے گا۔ نام بگاڑنا بدترین عمل تو ہے ہی ساتھ ہی یہ ذاتی عناد کا اظہاربھی ہے جو عالم کی شایان شان نہیں۔ حضرت عمرنےایک دن منبر پرفرمایا 'مہر چالیس اوقیہ سے زیادہ نہ ہو' ایک ضعیفہ آکربولی: کیا آپ نے یہ آیت نہیں پڑھی؟ ٰاتيتم احدهن قنطارا فلا تأخذوا منه شيأ'۔حضرت عمر نےرجوع کیا اور فرمایا' أمراۃ اصابت ورجل اخطأ' عورت درست ہے،مردغلط تھا۔ اس کے بعد فرمایا" اللھم غفرا کل انسان افقه من عمر" اے اللہ معاف کر،ہر انسان عمر سے زیادہ دانا ہے۔1929 میں جب شادی کی حدبندی کا بِل نافذ کیا گیا تو علما نے محالفت کی،بریلی میں جماعت رضائے مصطفی نے ایک کانفرنس کے ذریعے کھل کر احتجاج کیا،دہلی سے خواجہ حسن نظامی نے طنز کیاکہ 'خود غرض ملاّ لالچ سے اس قانون کی مخالفت کرتے ہیں' صدرالافاضل نے اس کا جواب دیاجو ماہنامہ سواد اعظم میں چھپا، لیکن بدکلامی نہیں کی۔یہ مثالیں بتاتی ہیں کہ کیسے اخلاق کی تعمیر کرنی ہے۔
صاحبان!سوشل میڈیا بہترین پلیٹ فارم ہے،اس کا صحیح استعمال کیا جائے،علمی وادبی بحثیں ہوں،استقبال ہے، لیکن سنجیدگی ضروری ہے،بدکلامی سے پرہیز کریں،باتوں کو منطقی اوراستدلالی بنائیں،تنقید کو برداشت کرنا سیکھیں،اخلاق کو وسیع کریں،تنگ نظری اور بے ہودگی تو ہرگروہ میں ہے،ہمیں اس کو ختم کرنا ہے ناکہ مزید اضافہ کرنا،البتہ اچھے اور سلجھے لوگ بھی ہر جگہ ہیں۔ کوئی بھی فارغ التحصیل ذہنی وفکری سطح پرادارے کا بندھک نہیں ہوتا،اگر ایسا ہوتو پھردعوت کو بند کردینا چاہیے، کیونکہ ہر فارغ اپنےادارے کے نظریات پرچلنے کا پابندہے، لہذا دعوت اور اصلاح کی گنجائش ہی نہیں بچی۔یہ اسکرین شاٹ دیکھیں، کیا یہ گفتگو کا طریقہ ہے؟اتنی صریح نثرتو کوئی عالم نہیں لکھتا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں